پنجاب سے آئے ہوئے سیاح کا کثیر رقم بحفاظت واپس کیا نوجوان کی ا یمانداری نے سکردو بلتستان کا نام روشن کیا بلکہ پورے خطہ گلگت بلتستان کی نیک نامی کا باعث بنا

پنجاب سے آئے ہوئے سیاح کا کثیر رقم بحفاظت واپس کیا نوجوان ا یمانداری نے سکردو بلتستان کا نام روشن کیا بلکہ پورے خطہ گلگت بلتستان کی نیک نامی کا باعث بنا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی مسمی جاوید حسین ساکن سیاچن خپلو حال مقیم سکردو سے ملاقات۔
مسمی جاوید حسین کو گزشتہ دن مین بازار سکردو سے سات لاکھ پچھتر ہزار روپے (/-775,000) ملے تھے، جوکہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اصلی مالک (پنجاب سے آئے ہوئے سیاح)تک با حفاظت پہنچائے اور نہ صرف سکردو بلتستان کا نام روشن کیا بلکہ پورے خطہ گلگت بلتستان کی نیک نامی کا باعث بنا- ایسے جوان معاشرے کا اثاثہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔ مسمی جاوید حسین پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں وطن عزیز کی خاطر اپنی بائیں ٹانگ کا نذرانہ بھی پیش کر چُکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سکردو نے جاوید حسین کی ایمانداری کی اعلی مثال اور سیاحت کے فروغ میں علاقے کا مثالی نام روشن کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا-

گلگت، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پچھلے ڈیڑھ ماہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق وزیر حافظ حفیظ الرحمن

urdu news, Returned the huge amount of money of the tourists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں