WhatsApp Image 2024 02 04 at 11.02.16 PM 134

مشال ملک کشمیر کے امور میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونے کے سوال پہ خاموش اختیار کر لی
رپورٹ 5 سی این نیوز
اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و اختیار خواتین پروگرام اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیر کے امور میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونے کے سوال پہ خاموشی اختیار کی جبکہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی عدالت انصاف میں درخواست دینے کے معاملے کو نگران حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا ۔ اتوار کے روز 4 فروری کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر سنٹرز بنائے گئے ہیں اور سنٹرز میں ملک کی نمایاں یونیورسٹیوں سے پروفیسروں کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے کشمیر سنٹر کے قیام کو موجودہ نگران حکومت کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پہ اُجاگر میں مدد ملے گی
Urdu news, remained silent on the question of non-representation of Gilgit-Baltistan in Kashmir affairs

50% LikesVS
50% Dislikes

مشال ملک کشمیر کے امور میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونے کے سوال پہ خاموش اختیار کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں