urdu news, rehabilitation of flood area 0

سیلاب متاثرہ سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس، ڈی سی شگر کی طرف سے بھیجی گئی تمام ایمرجنسی سکیموں کو منظوری دی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری ایمرجنسی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل، محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ، واٹر اینڈ پاور کے ایگزیکٹو انجینئرز، واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، پروجیکٹ منیجر میڈم صالحہ فردوس سمیت تمام تحصیلداران شگر نے شرکت کی اور اپنی اپنی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی شگر نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل اور تمام تحصیلداران کو ہدایت کی کہ وہ سکیموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔
اجلاس کے دوران، تمام شرکاء نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، جناب ابرار احمد مرزا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈی سی شگر کی طرف سے بھیجی گئی تمام ایمرجنسی سکیموں کو منظوری دی۔
ڈی سی شگر نے بتایا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اپنے حالیہ دورہ شگر کے دوران کروڑوں روپے کی لاگت سے 17 سکیموں کی منظوری دی، جس پر یہاں کے عوام نے ان کا ازتہ دل شکریہ ادا کیا۔
urdu news, rehabilitation of flood area

50% LikesVS
50% Dislikes

سیلاب متاثرہ سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس، ڈی سی شگر کی طرف سے بھیجی گئی تمام ایمرجنسی سکیموں کو منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں