استور ، ماہانہ مقررہ کوٹہ کی بروقت فراہمی کے حوالے سے محکمہ خوراک کے حکام کو آگاہ کیا جاۓ گا تاکہ بروقت کوٹہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا . ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

urdu news, regarding the timely supply of the fixed monthly quota

استور ، ماہانہ مقررہ کوٹہ کی بروقت فراہمی کے حوالے سے محکمہ خوراک کے حکام کو آگاہ کیا جاۓ گا تاکہ بروقت کوٹہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا . ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق سے مختلف وفود نے ان کے دفتر میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا. عمائدین عیدگاہ اور بولن نے ڈپٹی کمشنر استور سے ملاقات کی اور گندم کا ماہانہ کوٹہ وقت پر نہ دینے اور دو مہینے کا بقایہ کوٹہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا. وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے یقین دہانی کرائی کہ ماہانہ مقررہ کوٹہ کی بروقت فراہمی کے حوالے سے محکمہ خوراک کے حکام کو آگاہ کیا جاۓ گا تاکہ بروقت کوٹہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے . ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ دو مہینے کا بقایہ کوٹہ کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ بقایہ کوٹہ کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جاسکے.
ڈپٹی کمشنر استور سے محمد شفاء کی قیادت میں اراکین امن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی اور امن وامان سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا. وفد نے موسم سرما میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا. ریجنل پروگرام کوارڈینیٹر عبداللہ کی قیادت میں ای ٹی آئی کا ایک وفد نے بھی ڈپٹی کمشنر استور سے ملاقات کی.وفد نے ای ٹی آئی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کو تفصیلی بریفنگ دی. وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ای ٹی آئی کے زیر اہتمام منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں زرعی شعبے میں ایک انقلاب آۓ گا. بنجر زمینوں کو آباد کرکے لوگ اپنے لیے ایک اچھا زرمبادلہ کما سکیں گے. جس سے یہاں کے لوگوں کہ زندگی میں ایک انقلاب آۓ گا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل اور مشترکہ اراضیات کی لینڈ ٹایٹلنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ای ٹی آئی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھی گی تاکہ یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچے
urdu news, regarding the timely supply of the fixed monthly quota

ٹنل بناٶ زندگی بچاٶ ، بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پیدل واک قابل تحسین ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ حسن عسکری

گلگت بلتستان کی آواز کب گونجے گی پارلیمنٹ میں؟ محمد رضا شعبانی نمل یونیورسٹی

کرکٹ نیوز، عبداللہ شفیق نے ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں‌صفر پر ہونے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں