وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس ، فائیلونگ واٹر ڈائرورجن کا پی ایس ڈی پی کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس ، فائیلونگ واٹر ڈائرورجن کا پی ایس ڈی پی کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیلونگ واٹر ڈائرورجن کا پی ایس ڈی پی کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے۔ عوام نے اس منصوبے پر اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا ہے۔ بحیثیت حکومت ہم اس منصوبے کی تعمیر کیلئے اپنا بھرپور تعاون یقینی بنایا جائے گا۔محکمہ تعمیرات کی جانب سے تیار کئے جانے والے پی سی ون کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور تمام مراحل میں مقامی کمیونٹی اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پی سی ون کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ سکردو میں پانی کا بحران ختم کرنے کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے۔ آفیسران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ عوامی مسائل دور کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کریں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی اس منصوبے پر عملدرآمد اور فنڈز کی فراہمی کیلئے آئندہ 10 دنوں میں اپنی سفارشات پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی ترقی کیلئے ہمیں اپنی سمت درست کرنا ہوگا۔ پی ایس ڈی پی کے میگا منصوبے غیر ضروری التواء کا شکار ہیں جس سے منفی تاثر جاتا ہے۔ آفیسران کی کوتاہی اور نااہلی سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دیگر علاقوں سے بہتر ہے جو خوش آئند ہے۔ سکردو میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں سکردو، چلاس اور ہنزہ کیلئے 10 میگاواٹ سولر کے منصوبوں کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد شروع ہوگا۔ روندو متاثرین کے یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی جائے گی۔ بلتستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو رات کے اوقات کیلئے بھی قابل استعمال بنانے کیلئے درکاری زمین کے حصول کیلئے راجہ ناصر صوبائی وزیر منصوبہ بندی، پی اے ایف، کمشنر بلتستان ایس ایم بی آر پر مشتمل کمیٹی 15دنوں میں سفارشات کابینہ کیلئے تیار کرے۔سکردو میں گرلز اور بوائز کیلئے ڈگری کالج قائم کریں گے۔ شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت کیڈٹ کالج میں شام کو کلاسزشروع کئے جائیں ٗ گے۔
T20 ورلڈ کپ 2024 ، شاہین شاہ آفرید نے نائب کپتان بننے سے معذرت کر لی.
urdu news, recommended the Federal Government for PSDP for the Filing Water Diversion