شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایس پی شگر شیر احمد کے ہمراہ شگر بازار میں اشیاء کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر شگر بازار میں چھاپہ ،
شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایس پی شگر شیر احمد کے ہمراہ شگر بازار میں اشیاء کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر شگر بازار میں چھاپہ ،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایس پی شگر شیر احمد کے ہمراہ روڈ بندش کی وجہ سے بازار میں اشیاء کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر شگر بازار میں چھاپہ مار چیکنگ کی۔ دونوں آفیسران نے دکانداروں کو قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی نہ کرنے کی نسبت گفتگو کی اور کہا کہ روڈ بندش کے موقع سے فائدہ اٹھا کر خودساختہ مہنگائی کرنا اچھے شہریوں کی علامت نہیں ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور بے جا قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اور مجسٹریٹس کو بازار میں کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ساتھ ہی پیٹرول پمپس اور دکانوں میں تیل اور دیگر بنیادی اشیاء کی سٹاکس کی پوزیشن بھی معلوم کیا تاکہ حکام بالا کو صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے ڈی سی شگر نے عوام سے بھی کسی بھی دکاندار یا تاجر کی طرفسے خودساختہ مہنگاہی کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو شکایت کرنے کی درخواست کی۔ تاکہ بروقت قانونی کارروائی کیا جاسکے.
Urdu news, raided in Shigar Bazaar