شگر آن لائن مقابلہ حسن قرات القرآن جیسے پروگرام سے لوگوں میں تلاوت قرآن کا رجحان بڑھتا ہے ایسے پروگرام ہمیشہ وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
شگر آن لائن مقابلہ حسن قرات القرآن جیسے پروگرام سے لوگوں میں تلاوت قرآن کا رجحان بڑھتا ہے ایسے پروگرام ہمیشہ وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ آن لائن مقابلہ حسن قرات القرآن جیسے پروگرام سے لوگوں میں تلاوت قرآن کا رجحان بڑھتا ہے ایسے پروگرام ہمیشہ وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہئے۔محمدی ایجوکیشن سسٹم متلو وزیرپور میں منعقدہ آل بلتستان آن لائن مقابلہ حسن قرات القرآن الکریم کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے قارئین میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے قارئین کو مبارکباد دی اور آن لائن مقابلے کے منتظمین کی اس کاوش کو سراہا انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے لوگوں میں تلاوت قرآن کا رجحان بڑھتا ہے ایسے پروگرام ہمیشہ وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہئے۔ اس کارخیر کے انتظام کرنے اور اس کے لئے معاونت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تقریب ال بلتستان حسن قراءت القران الکریم زیر انتظام چیئرمیں محمدی ایجوکیشن سسٹم شیخ محمد نثار امیر انعقاد کیا گیا ۔۔جس مین تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور قراء جمع غفیر عوام الناس نے شرکت کی جس مین علماء کرام نے قران مجید کی عظمت اور رفعت پر گفتگو کی اور امن امان بھائی جارگی کو فروغ دینے پر زور دیا ڈی سے شگر بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئے انہوں نے ایجوکیشن سسٹم اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا کامیاب قراء کرام مین انعام تقسیم کی اور امت مسلمہ کی اتحاد واتفاق کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
urdu news, Qur’an competition in Shigar by Online