صدر مملکت نے قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا، وہ پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے
صدر مملکت نے قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا، وہ پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے
Urdu news, Qazi Faiz essa tak oth as chief justice of Pakistan
5سی این نیوز ویب
صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کا پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ حلف برداری کے تقریب میں نگران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی ۔
قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف بلوچستان ہائیکورٹ بھی رہے ہیں ۔ انہوں نے بہت سخت اور قانونی فیصلے دئیے گئے ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں ان کی بیوی ان کے ساتھ کھڑی رہی، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔
قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو پیدا ہوئے ۔
Urdu news, Qazi Faiz essa tak oth as chief justice of Pakistan
یہ تبدیلی سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی رخصتی کے بعد ہوئی ہے جنہوں نے حال ہی میں اسلام آباد میں ججز کالونی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کی تھی۔ بندیال نے 2 فروری 2022 کو تعیناتی کے بعد 19 ماہ سے زائد عرصے تک اعلیٰ ترین عدالتی دفتر میں خدمات انجام دیئے ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت ملازمت 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والی ایک سال سے زائد ہوگی۔
اس معزز عہدے تک ان کا سفر اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے ابتدائی طور پر 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
جسٹس عیسیٰ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس عیسیٰ افتخار چوہدری کے بعد بلوچستان سے دوسرے چیف جسٹس ہوں گے۔