urdu news, Public School Churhkah Shigar Helds Annual Educational Expo 0

شگر اسوہ ایجوکیشنل سسٹم کے زیر اہتمام پبلک سکول چھورکاہ شگر نے سالانہ ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے سائنسی، آرٹس اور تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔
رپورٹ، علی نقی شگری 5 سی این نیوز
شگر اسوہ ایجوکیشنل سسٹم کے زیر اہتمام پبلک سکول چھورکاہ شگر نے سالانہ ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے سائنسی، آرٹس اور تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔ اس نمائش کا مقصد طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرنا اور سائنسی شعور کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر معزز مہمانوں میں آغا محسن پرنسپل اسوہ شگر، پروفیسر حسن شاد پرنسپل انٹر کالج شگر، ریجنل ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشنل سسٹم بلتستان محمد اسحاق، اور ڈی ای او محکمہ تعلیم شگر نثار حسین شامل تھے۔ مہمانانِ گرامی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، طلبہ کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں روشن مستقبل کی نوید دی۔طلبہ نے سائنسی ایجادات، ماحولیاتی ماڈلز، تاریخی مناظر اور مختلف موضوعات پر مبنی پراجیکٹس پیش کیے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔ اسوہ پبلک سکول کے اساتذہ اور انتظامیہ کی انتھک محنت اس نمائش میں نمایاں نظر آئی۔ مہمانوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی، اعتماد، اور علمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ والدین اور علاقہ مکینوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور اسکول انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ پر مبارکباد دی۔مزید برآں، اس ایجوکیشنل ایکسپو کی خاص بات یہ تھی کہ مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے روایتی بلتی کھانوں کے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ مقامی خواتین اور طلبہ نے مل کر دیسی لذیذ اشیاء تیار کیں جنہیں شائقین نے بھرپور انداز میں سراہا۔
مہمانوں نے مقامی کھانوں کی خوشبو، ذائقے اور پیشکش کو بلتستانی ثقافت کا خوبصورت عکس قرار دیا اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافت کا فروغ بھی ہمارے نوجوانوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس موقع پر اسوہ اسکول کی انتظامیہ کو اس مثبت اور ہمہ جہت کوشش پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
urdu news, Public School Churhkah Shigar Helds Annual Educational Expo

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر اسوہ ایجوکیشنل سسٹم کے زیر اہتمام پبلک سکول چھورکاہ شگر نے سالانہ ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے سائنسی، آرٹس اور تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں