urdu news, Public Complaint Cell 0

شگرعوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگرعوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا،
شگرعوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا، عوامی مسائل کے بروقت حل اور مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا ہے۔اس سیل کے قیام کا مقصد عوام کی شکایات کو براہِ راست سننا، ان پر فوری کارروائی کرنا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط رابطے کے ذریعے مسائل کا حل ممکن بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل حیات گوندل کے مطابق عوامی سہولت کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر 0355-5554007 بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی شکایات، تجاویز اور مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلہ کم کرنا، عوامی شکایات کا شفاف اور تیز رفتار حل یقینی بنانا اور گورننس کے نظام کو مزید فعال بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر وقت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ شگرعوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا،

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Public Complaint Cell

50% LikesVS
50% Dislikes

شگرعوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے پبلک کمپلین سیل قائم کر دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں