عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان وریر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کو پارٹی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عمران خان نے عہدے سے ہٹا دیا۔ پی ٹی آئی کے بانی نے جنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کر دیا۔ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر کا پی ٹی آئی کے پی کے صدر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ایک روز قبل ایم این اے جنید اکبر قومی اسمبلی کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
ادھر سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے مشاورتی عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گنڈا پور گورننس پر توجہ دینے کے لیے کے پی میں پی ٹی آئی کے صدر کے طور پر جاری نہیں رہنا چاہتے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا سے کرپشن کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آنے کی ہدایت کی۔
urdu news, PTI long march
نوکری 2025، جدید ترین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ملازمت کے مواقع