آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف گلگت میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا بھی چھٹے روز میں داخل

آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف گلگت میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا بھی چھٹے روز میں داخل
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف گلگت میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا بھی چھٹے روز میں داخل دو دنوں میں چلو چلو گلگت چلو تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا گیا ۔مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریف بند کردی گلگت شہر میں نظام زندگی مفلوج حکومت منظر عام سے غائب مظاہرین کا محکمہ خوراک کے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق گلگت کے مختلف جگہوں جس میں خومر چوک یاد گار چوک نگرل میں عوام آٹے کے قیمتوں میں اضافہ اور کوٹے میں کتوتی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور صوبائی حکومت اور محکمہ سول سپلائی کے خلاف نعرہ بازی بھی کیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آٹا قیمتوں میں اضافے کو واپس نہیں لیا جاتا ہے اور کوٹے میں اضافہ نہیں کیا جاتا ہے روزانہ کے بنیاد سڑکوں پر احتجاج ہونگے گلگت بلتستان حکومت نے اور محکمہ خوراک نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے جس کو برداشت نہیں کرسکتے دوسری جانب سڑکیں بند ہونی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی عوام پریشانی میں مبتلا ہوکر رہ گئے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
urdu news, Protests against the flour crisis and price hike in Gilgit have also entered the sixth day

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں