شگر گندم سبسیڈی خاتمے اور فناس بل کے خلاف برسرپیکار کوارڈینیشن کمیٹی شگر کے رہنماوں کا جامع چھورکاہ کا دورہ ۔ علما ے سے ملاقات ، بعد نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ کے باہر احتجاج کیا گیا
شگر گندم سبسیڈی خاتمے اور فناس بل کے خلاف برسرپیکار کوارڈینیشن کمیٹی شگر کے رہنماوں کا جامع چھورکاہ کا دورہ ۔ علما ے سے ملاقات ، بعد نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ کے باہر احتجاج کیا گیا
شگر گندم سبسیڈی خاتمے اور فناس بل کے خلاف برسرپیکار کوارڈینیشن کمیٹی شگر کے رہنماوں کا جامع چھورکاہ کا دورہ ۔ علما ے سے ملاقات ۔ علما نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی اور بعد نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ کے باہر احتجاج کیا . مظاہرین ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگارہے تھے ۔اس موقع پر کمیٹی کے ممبران محمد ظہیر عباس اور وزیر نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم ایشو کے حوالے جب تک یادگار شہدا پر احتجاج جاری ہے شگر میں بھی احتجاج جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کھٹپلی حکومت عوامی مسائل حل نہ کرسکنے کی صورت میں انہیں گھر بھجوا کر دم دیں اگر ہمت اور دم ہے تو گندم ریٹ کم کرے ورنہ استعفی دیکر گھر آجائیں ہم خود وفاق سے بات کریں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق لینے کے لیے بیدار رہیں جب بھی ضرورت پڑے ہمارے ساتھ چلنے کو تیار رہیں جب تک مطالبات حل نہیں ہوں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ کھٹپلی حکومت عوام سے ہر طرح کے حقوق چھین کر خود عیاشی کرنےکے درپے ہیں اور عوام سے سہولت سے سہولیات چھین کر خود عیاش بننے ہوے ہیں اسی لیے گندم ریٹ بڑھانے ریونیو ایکٹ نافذ کرکے اور صحت کارڈ کی سہولت چھین کر عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے .انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر میں جب صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی گئی تو کشمیر کے وزیر اعظم نے ایک دن میں اسے بحال کردیا لیکن ہماری حکومت چھپ کا روزہ رکھ کر خاموشی تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستا ن بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس میں مزید شدت ائے گی کمی نہیں اۓ گی انشااللہ ہم۔اپنا حقوق لیکر دم لیں گے
Urdu news, protest was held outside Jamia Masjid Churkah after Friday prayers