urdu-news-prime-minister-call on PPP 0

وزیر اعظم شہباز کا بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ، شکایات دور کرنے کا عزم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعظم شہباز کا بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ، شکایات دور کرنے کا عزم، وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو پیپلز پارٹی کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کو ضلع کرم میں متنازعہ نہروں سے متعلق ان کی شکایات دور کرنے اور امن برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔
وزیراعظم نے اہم حکومتی اتحادیوں کی شکایات دور کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے وفد کو وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر پر مدعو کیا تھا۔
پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’’وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو متنازعہ نہروں کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنے، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے اور عام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز اور بلاول بھٹو آج ملاقات کریں گے
پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم کی قیادت کا اعتراف کیا اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔ پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت، ان کی رائے کا احترام کرنے اور اہم فیصلوں میں انہیں شامل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ پی پی پی کے وفد نے ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، شیری رحمان، سید خورشید شاہ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر کابینہ کے سینئر ارکان بشمول اسحاق ڈار، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
urdu-news-prime-minister-call on PPP

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیر اعظم شہباز کا بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ، شکایات دور کرنے کا عزم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں