گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے گلگت بلتستان بھر میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردی۔
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے گلگت بلتستان بھر میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردی۔
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
urdu news,
گلگت۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے گلگت بلتستان بھر میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان راجہ سکندر سلطان نے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بھیج دیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹرینرز نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں نئے حلقہ بندیوں کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے تربیتی سیشنز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹریننگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جس میں گلگت ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن جبکہ دوسرا حصہ بلتستان ڈویژن پر مشتمل تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں منعقدہ تربیتی سیشن میں کمشنر گلگت ڈویژن،کمشنر دیامر استور ڈویژن، متعلقہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ آر ڈی نے شرکت کی۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماسٹر ٹرینرز ڈائریکٹر مکھی بانو اور ڈپٹی ڈائریکٹر نوید الرحمٰن نے بنیادی قوائد وضوابط،تکنیکی معاملات، طریقہ کار اور دیگر مطلوبہ معلومات و نظام سے متعلق شرکاء کو عملی طور پر بتایا۔
تربیتی سیشن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے شرکاء کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار حلقہ بندیوں کے حوالے سے اس طرح کے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا گیا ہے،اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی اقدام بھی ہے،جس سے ہمیں بھرپور نداز میں مستفید ہونا ہے،کیونکہ اس اہم تربیتی نشست کا انعقاد میں ہماری جانب سے بہت بڑی کوششیں کارفرما ہوئی ہیں،کیونکہ گلگت بلتستان میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اس اہم تربیتی نشست کا انعقاد بڑی کوششوں کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے گلگت بلتستان بھر میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور لوکل انتطامیہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا،جن کی کاوشوں اور دلچسپی کے باعث الیکشن کمیشن گلگت بلتستان حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ تربیتی نشست کا دوسرا حصّہ بلتستان ڈویژن سکردو میں کمشنر آفس میں منعقد ہوا،جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تعینات کیئے گئے آفیسرز ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان سخاوت اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد القادر نے ٹریننگ دی،جس میں کمشنر بلتستان ڈویژن،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ایل جی اینڈ آر ڈی نے بھرپور شرکت کی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں حلقہ بندیاں 30 سال بعد کرائی جارہی ہے،اس حوالے سے جاری یہ تین روزہ تربیتی نشست 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی،جس کے بعد حلقہ بندیوں پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا تاکہ بلدیاتی انتخابات نومبر کے آخر تک انعقاد کرایا جاسکے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حلقہ بندیوں کا کام خوس اسلوبی سے انجام دیا جاسکے۔
urdu news, Preparations for constituencies have started in Gilgit-Baltistan for the holding of local body elections in Gilgit-Baltistan
جاری کردہ
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان