گنگچھے ،قائمقام ڈپٹی کمشنر گنگچھے احسان الحق نے ڈی ایچ او آفس خپلو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

urdu news, Polio vaccine campaign

گنگچھے ،قائمقام ڈپٹی کمشنر گنگچھے احسان الحق نے ڈی ایچ او آفس خپلو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گنگچھے ،قائمقام ڈپٹی کمشنر گنگچھے احسان الحق نے ڈی ایچ او آفس خپلو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او گنگچھے عبد الحمید اور ایس پی گنگچھے فدا علی بھی موجود تھے احسان الحق نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے
اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر گنگچھے احسان الحق کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے ہونے والی معذوری کے خطرے سے آزاد زندگی جینے کا حق ہے اور ہم بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی محنت، حکومت کے عزم، عوام کے اعتماد اور پارٹنرز کے تعاون کی مدد سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہے ، اور ان کوششوں کو جاری رکھنا نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے ، صرف پولیو ویکسین ہی بچوں کو عمر بھر کا تحفظ دیتی ہے ۔
urdu news, Polio vaccine campaign

پیکا ایکٹ قانون ، یاسر دانیال صابری

ماہانہ جائزہ میٹنگ محکمہ تعلیم گلگت ڈویژن، آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ مہم کا منصوبہ بندی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں