یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان میں یکم اکتوبر 2025 سے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4.65 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.97روپے اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں فی لیٹر 2.48روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل جیو پولیٹیکل کشیدگیاں ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں فی لیٹر 1.97 روپے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2.48 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
urdu news, Petroleum prices