حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
urdu news, petrol price
بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک