urdu news, petrol price 0

پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں‌ نرخوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے سستا ہونے کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
تیل کے عالمی نرخوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے سستا ہونے کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 10 روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا، جو 15 اپریل کو حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 6 ڈالر فی بیرل اور ایچ ایس ڈی میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی سے سامنے آیا ہے۔ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 86 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے، لیکن حکومت پیٹرول، ڈیزل اور ہائی آکٹین مصنوعات پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے، جو عام طور پر عوام کو متاثر کرتی ہے۔ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 16 روپے فی لیٹر وصول کرتی ہے، چاہے ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو جا رہا ہے۔
urdu news, petrol price

شگر پولیس اور انتظامیہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو سبوٹاژ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے ، شگر پولیس اور انتظامیہ نہ جانے کس کے اشارے پر ناچ رہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا

خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

50% LikesVS
50% Dislikes

پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں‌ نرخوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے سستا ہونے کا امکان، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں