گلگت، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پچھلے ڈیڑھ ماہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق وزیر حافظ حفیظ الرحمن،

گلگت، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پچھلے ڈیڑھ ماہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق وزیر حافظ حفیظ الرحمن،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سابق وزیر حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج سے اندازہ ہوتا ہے یہ۔ کہ عوام نے ایک بار پھر ن لیک پر اعتماد کیا ہے۔ یہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پچھلے ڈیڑھ ماہ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران کا صدر پاکستان آیا ہے اور گزشتہ دنوں سعودی عرب کا وفد پاکستان آیا اس سے پاکستان کے سوفٹ امیج پوری دنیا میں بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے کم ہوکر 24 فیصد پر اگئی ہے۔ اور اگلے دو سالوں میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک اگلے دو سال میں مزید ترقی کرے گا۔ دو سال بعد 2017 والا خوشحال اور پرامن پاکستان نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پچھلے ڈیڑھ ماہ میں جو کارکردگی دیکھائی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے بعد ایک متحرک وزیر اعلی پنجاب کو ملی ہے۔

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاکستان کا پرتپاک استقبال، کارڈ اف آنر پیش کیا گیا.

Urdu news, performance of Prime Minister

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں