عوام اپنے حقوق کیلئے پرامن رہ کر احتجاج کریں۔ پڑوس دشمنوں کو ملک کے اندر انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیں مفتی ابراہیم خلیل شگری۔
عوام اپنے حقوق کیلئے پرامن رہ کر احتجاج کریں۔ پڑوس دشمنوں کو ملک کے اندر انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیں مفتی ابراہیم خلیل شگری۔
پڑوس دشمنوں کو ملک کے اندر انتشار پھیلانے کا موقع نہ دیں۔
حکومت گندم قیمت میں اضافہ فوری واپس لے۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان۔
اسلام آباد۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مفتی ابراہیم خلیل شگری نے جی بی عوام سے پرامن رہتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے بھرپور احتجاج کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوامی مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ
گندم قیمت میں سبسڈی جی بی عوام کا شرعی وآئینی حق ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے حقوق پامال نہ کرے۔ آئین پاکستان نے گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی سے بےدخل کر رکھا ہے اور اب حکومت جی بی عوام کو گندم قیمت میں سبسڈی سے بھی محروم کرنا چاہتی ہے۔ گلگت بلتستان کا علاقہ ایک حساس خطہ ہے حکومت اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو مشتعل ہونے کا موقع نہ دے تو بہتر ہے۔ جی بی عوام پورے پاکستان میں پرامن اور مہذب معاشرے کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔
urdu news, People should protest peacefully for their rights