اسلام آباد، پاسکو نے گلگت بلتستان کیلئے سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی معیاری گندم کا کوٹہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
اسلام آباد، پاسکو نے گلگت بلتستان کیلئے سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی معیاری گندم کا کوٹہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) کے فیصلے کے روشنی میں پاسکو نے گلگت بلتستان کیلئے سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی معیاری گندم کا کوٹہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) کے حالیہ اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزیر خوراک غلام محمد، وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد اور سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے گلگت بلتستان کیلئے سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی گندم کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا تا کہ عوام کیلئے معیاری گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم یقینی بنائی جا سکے
Urdu news, PASCO has issued orders to issue quota of 100% locally produced quality wheat for Gilgit-Baltistan.