پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی نے پوری قوت سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کی، سلامتی کمیٹی اجلاس کی اجلاس کا اعلامیہ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی نے پوری قوت سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کی، قومی اسمبلی کے اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے اپنے اجلاس کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم، کمیٹی کے ارکان، سیاسی رہنما، آرمی چیف، اہم حکومتی اور دفاعی حکام اور اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔کمیٹی نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں اور انتہا پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ قیادت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے افغانستان میں شدت پسند دہشت گرد تنظیموں سے اظہار ہمدردی کی مذمت کی۔
پی ٹی آئی کا پارلیمانی این ایس سی اجلاس میں شرکت سے انکار
قومی سلامتی کے ضروری قوانین کو نافذ کرنے اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت پر زور دیا گیا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ختم کرنے کے لیے ایک مربوط اور منظم حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے کسی بھی گروہ کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمیٹی نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ بیانیے کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی سفارش کی۔ کمیٹی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے اداروں کو قوانین کے نفاذ اور قومی سلامتی کے معاملات سے نمٹنے میں مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ اس نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وسائل بڑھانے پر زور دیا۔ کمیٹی نے اپوزیشن کے بعض ارکان کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ مشاورت جاری رہے گی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ادارے، فرد یا گروہ کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور متفقہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سپیکر قومی اسمبلی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔
urdu news, Parliamentary Security Committee resolves to eliminate terrorism with full force,
مقاصد تعلیم اور فن فئیر ، پروفیسر قیصر عباس