کرم امن معاہدہ ، لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی ہوگی. پختونخوا حکومت

urdu news, parchinar peace agreement

کرم امن معاہدہ ، لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی ہوگی. پختونخوا حکومت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کرم امن معاہدہ ، لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی ہوگی. پختونخوا حکومت ، پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ کرم امن معاہدے کے بعد لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کرم امن معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لیے دونوں فریق 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ اسلحہ کے آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی اور اسلحہ خریدنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک مہینے کے اندر اندر ختم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بنکرز کی مسماری کے بعد جو بھی فریق لشکر کشی کرے گا، ان کو دہشت گرد سمجھ کر کاروائی کی جائے گی۔
urdu news, parchinar peace agreement

نوکری 2025، یو بی ایل میں‌کیش کاؤنٹر سروس آفیسر کی نوکریوں کا اعلان

شگر حسینی چوک پر پارہ چنار کے عوام کیساتھ اظہار ہمدردی اور پارہ چنار کی محاصرے کیخلاف جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان ، دھرنے کے آخری روز شہداء پارہ چنار کیلئے شمع روشن کی گئی

شگر ، نو تعینات ڈی پی او شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈی پی او شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں