گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی خطے کے عوام کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے. صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا
گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی خطے کے عوام کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے. صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا
گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی خطے کے عوام کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے اور سبسڈی میں کٹوتی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور گندم سبسڈی میں خطے کی ضروریات کے مطابق اضافہ کیلئے پیپلز پارٹی بھر پور کردار ادا کریگی۔ سبسڈی کا مطلب قیمتیں منجمد کرنا نہیں ہوتا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین ہوتا ہے لیکن گلگت بلتستان گندم کی قیمتیں منجمد رکھنے سے بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں اضافہ ہوا تھا اور قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو گندم کی شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر تقسیم اور ترسیل میں مشکلات درپیش تھی اور اگلے چند مہینوں میں غذائی بحران کا خطرہ درپیش تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور عوامی منشا کے مطابق وفاق سے قیمتوں میں نمایاں اضافے کے دباو کے باوجود مناسب قیمتیں مقرر کی ہیں، جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا اور عوام کو معیاری گندم کی فراہمی اور مقدار میں بھی اضافہ کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں
صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی لیکن عوامی حقوق کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے والے عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ ہم عوامی مفادات کا بہتر ادراک رکھتے ہیں اور پریشر گروپوں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ گلگت بلتستان کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جا رہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے اور گندم ایشو کا پائیدار حل تلاش کیا جائیگا۔
Urdu news Pakistan, Wheat subsidy for Gilgit-Baltistan is a gift of Quaid Awam Zulfiqar Ali Bhutto