پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے ملحقہ مختلف فضائی روٹس کے درمیان فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے بند رہیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز کے دوران 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
urdu news, Pakistan to Close Airspace Along Indian Border
اسکردو برف پوش پہاڑوں کی وادی، سجیلہ بتول اسوہ گرلز کالج سکردو
کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ




