گلگت گندم کی امدادی قیمت عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق رکھی گئی ہے سنئیر وزیر برائے خوراک و سیاحت غلام محمد ن
گلگت ہ گندم کی امدادی قیمت عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق رکھی گئی ہے سنئیر وزیر برائے خوراک و سیاحت غلام محمد ن
گلگت سنئیر وزیر برائے خوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق رکھی گئی ہے اور ملکی سطح پر گندم کی پیداوار میں کمی اور در آمد کی جانیوالی گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود عوامی منشا کے مطابق گندم کی فی کلو قیمت 52 روپے فی کلو کے بجائے 36 روپے کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت گندم کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کے علاوہ سبسڈائزڈ گندم کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ غذائی بحران کا خدشہ نہ رہے اور غریب و متوسط طبقے کو سبسڈائزڈ آٹے کے حصول کیلئے دربدر ہونا نہیں پڑے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت مہنگائی میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، گندم سبسڈی میں کٹوتی نہیں کی گئی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کیلئے وفاق کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی ناکافی ہے، ہمیں گلگت بلتستان میں غذائی پیداوار بڑھانے اور غذائی اجناس میں خطے کو خودکفیل بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لانے ہونگے۔ گندم ایشو پر منفی سیاست کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں، انہیں گندم مافیا کی آشیر باد حاصل ہے اور وہ انکے مقاصد کی تکمیل کیلئے عوام میں بے چینی پھیلانے کے درپے ہیں۔ ہم منتخب عوامی نمائندے ہیں اور عوامی حقوق کا بہتر ادراک رکھتے ہیں اور عوام کو نوسربازوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونے دینگے۔
Urdu news Pakistan, support price of Gilgit wheat has been set according to the purchasing power of the common man,