شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، بوائز پرائمری سکول کی بلڈنگ بہت جلد تعمیر شروع کریں‌گے راجہ اعظم خان

شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، بوائز پرائمری سکول کی بلڈنگ بہت جلد تعمیر شروع کریں‌گے راجہ اعظم خان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر اور صدر محفل ممبر صوبائی اسمبلی راجا اعظم خان۔تھے اس موقع پر پی ٹی اے کے ممبران کے علاوہ عمائدین اور والدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھے تقریب سے پرنسپل ناصر حسین اور چیرمین پی ٹی اے حاجی محمد علی نے خطاب کرتے ہوے سکول کے مسائل اجاگر کیا اور ارباب اختیار سے ان مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے رکن اسمبلی راجا اعظم خان نے چھورکاہ کے لیے بوائز پرائمری سکول کی بلڈنگ بہت جلد تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پرائمری بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بوائز ہائیر سکینڈری سکول بھی اے ڈی پی میں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح تعلیم ہے اسی لیے تعلیم کی وزارت حاصل کی تھی مگر ارمان مکمل طور پر پورا نہیں ہوا اسلامی اور غیر اسلامی کے چکر نے ہمیں بہت پیچھے رکھا ہے موسقی اور پرہیز گاری دونوں ہماری ثقافت ہے اور اسلامی ثقافت کو دیگر تمام ثقافتوں پر امتیاز حاصل ہے بے حیائی ہماری ثقافت نہیں اگر کہیں پھر بھی ثقافت کے نام پر بے حیائی پھیلانے کی کوششوں ہوئی تو نہ صرف اس کی مذمت کریں گے بلکہ بھر پور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ شگر میں اساتذہ کا فقدان ضرور ہے اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اساتذہ کی کمی کی اصل ذمہ دار سابقہ نمائیندہ ہے جس نے بلڈنگ کو اہمیت دینے کے بجاے روڈ اور دیگر چیزوں پر توجہ دی جس کے باعث شگر میں بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی فور نہ ہوسکا جب تک پی سی فور منظور نہیں ہوتے ملازمت کے مواقع میسر نہیں اتے اور میں اپنی ٹارگٹ کو ملحوظ نظر رکھتے ہوے بلڈنگ کی تعمیر کو فوکس کیا جس کے باعث ائیندہ سالوں میں اساتذہ کی قلت بھی دور ہوجائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ اج کے بچے کل کے ہمارے مستقبل ہے ان پر توجہ دیکر مستقبل سنوار سکتا ہےا نہوں نے کہا کہ شگر میں چائلڈ لیبر کی تعداد دیگر اضلاع کی نسبت بہت ذیادہ ہے اور سکول سے دور بچوں کی تعداد بھی دیگر علاقوں کی نسبت شگر میں ذیادہ ہے ہم سب کو مل کر ان مسائل کا خاتمہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اساتذہ والدین اور سول سوسائٹی مل کر تعلیم پر توجہ دیں تو تعلیمی معیار کو چارچاند لگ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر انتظامیہ تعلیمی مسائل سے واقف ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں بوائز ہائی سکول چھورکاہ کے مسائل ترجیحی بنادوں پر حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور یونین کونسل ہال کو میں پرائمری سکول چلانے کے لیے بہت جلد اجازت دی جاے گی اس موقع پر. راجا اعظم خان نے 15 اور ڈی سی شگر 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا
Urdu news Pakistan, result announced

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں