urdu news, Pakistan railway online ticket 0

ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ، حیدر آباد سوشل میڈیا کے جنون نے ایک بار پھر 2 قیمتی جانیں لے لیں۔ حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پر افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں طالبات، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں۔
جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے.

urdu news, Pakistan railway online ticket

بلتستان یونیورسٹی روڈ کی خستہ خالی پر طلبہ کی جانب سے کی جانے والی احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں . مرکزی صدر احتشام شگری بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن

یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ کا احتجاج، سموار چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند خستہ حال سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ،

گلگت بلتستان کی پہاڑ عوام کی ذاتی ملکیت ہے جس میں موجود قدرتی معدانیات کو کسی بھی صورت ہٹرپ کرنے نہیں دیں گے, معروف قانون دان محمد اعظم ایڈوکیٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں