پنجاب حکومت کا شہریوں کو آن لائن لرننگ ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا فیصلہ ۔
پنجاب حکومت کا شہریوں کو آن لائن لرننگ ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا فیصلہ ۔
5 سی این نیوز ۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ان لائن لرننگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے پنجاب پٹرولنگ پوسٹ، خدمت کے مراکز ، پولیس اسٹیشنز سے شہریوں کو آن لائن ڈرائیور لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا یے۔
آئی جی پنجاب اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کے ساتھ پولیس ہیلپ لائن مرکز کا دورہ کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ریگولر لرنر اور لائسنس کی رینیو ل صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ۔
اب پنجاب کے شہری گھر بیٹھے اپنے لائسنس کی اجراء کر سکتے ہیں ۔ اس سے مراکز میں اوور لوڈ کم ہو جائے گا اور لائسنس کی رینیول آسانی ہو جائے گی ۔
چئیرمن انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی فیصل یوسف نے کہا کہ پنجاب میں اتوار سے ان لائن لرنر ایپ سہولیات شروع ہو جائے گی۔
Urdu news Pakistan, Punjab govt introduce online driving license learning system