شگر آل باشہ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل میچ میں شاہین الیون بین باشہ کے ٹیم نے ٹائیگر الیون ڈوکو باشہ کے ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا.
شگر آل باشہ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل میچ میں شاہین الیون بین باشہ کے ٹیم نے ٹائیگر الیون ڈوکو باشہ کے ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
فائنل میچ میں شاہین الیون بین باشہ کے ٹیم نے ٹائیگر الیون ڈوکو باشہ کے ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
شگر آل باشہ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ ٹورنامنٹ میں باشہ ریجن کے تمام ٹیموں نے شرکت کی۔
فائنل میچ میں ٹائیگر الیون ڈوکو کے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہین الیون بین کے ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بارہ اورز میں 84 رنز بنا سکے۔ شاہین الیون کو ابتدائی اوروں میں ہی مشکلات کا سامنا رہا جب ان کےاوپنرز حریف ٹیم کے باولرز کے آگے نہ ٹک سکے، لیکن عیسیٰ نفیس اور محمد حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے 84 رنز تک لے گئے اور ٹائیگر الیون کو 85 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا جس میں 6 چھکے اور 5 چکے شامل ہیں۔شاہین الیون کے کپٹن بشیر شمس کے عمدہ پلاننگ اور کھلاڑیوں کے بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے میچ کے دوسرے اننگز میں ٹائیگرز الیون کے کوئی بھی کھلاڑی شاہین الیون کے باولرز کے آگے جم کر کھیل پیش نہ کر سکے اور یک بعد دیگر وکٹیں گرتے رہے اور پوری ٹیم 85 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے3 .10 اورز میں 57 رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔ اس طرح شاہین الیون بین باشہ نے ٹائیگر الیون ڈوکو کے ٹیم کو 27 رنز سے ہرا کر آل باشہ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ2023 کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ عیسیٰ نفیس نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اورز میں 20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز جبکہ گلزار حسین نے پوری ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میچ میں شائقین کرکٹ کے کثیر تعداد نے شرکت کی اور کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خوب داد دیا۔ تقسیم انعامات کے بعد مہمان خصوصی حاجی احمد چو صاحب، سرکردہ بین باشہ نے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ سے مخاطب کرتے ہوئے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور رنر اپ ٹیم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کھیل سے انسان کے اندر ہمت، حوصلہ اور صبر و تحمل کا جزبہ پیدا ہوتا ہے۔ کھیل ایک بہترین ورزش ہونے کے ساتھ ساتھ آپس میں امن و بھائی چارہ گی محبت و الفت کو فروغ دینے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ ورزش سے انسان تندرست و توانا رہتا ہے۔اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی صاحب نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر باشہ ریجن کے تمام ٹیموں، شائقین کرکٹ اور باشہ سپورٹس منیجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس ٹورنامنٹ کو مذید بہتر انداز میں کرانے کا عزم ظاہر کیا۔
Urdu news Pakistan , match of Jashan-e-May Fung Cricket Tournament in shigar