ضلع شگر کی مثالی امن کو برقرار رکھنا اور پولیس کو عوام کی خدمت کا تابع بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ایس پی شگر کا پریس کلب شگر کے صدر و اراکین کے ساتھ تعارفی مینٹگ میں اظہار خیال
ضلع شگر کی مثالی امن کو برقرار رکھنا اور پولیس کو عوام کی خدمت کا تابع بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ایس پی شگر کا پریس کلب شگر کے صدر و اراکین کے ساتھ تعارفی مینٹگ میں اظہار خیال
شگر( 5 سی این عابد شگری) ایس پی شگر شیراحمد نے کہا ہے کہ ضلع شگر کی مثالی امن کو برقرار رکھنا اور پولیس کو عوام کی خدمت کا تابع بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ شگر میں پولیس جوانوں کی کی مسائل حل کرنا اور محکمہ کو درپیش مسائل اور وسائل کو حل کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل یے۔ پولیس اور صحافی معاشرے کی لازم و ملزوم ہے صحافی جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرے تو بہت جلد ضلع شگر کو کرائم فری ضلع بناؤں گا۔ پریس کلب شگر کے اراکین کے ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے۔ ملک کوترقی یافتہ، خوشحال، سیاسی و سماجی لحاظ سے طاقتور و تواناء بنانے کےلیے صحافت کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی ضرورت ہے۔ صحافت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ عام آدمی کے معیار زندگی کوبلند کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ معاشرے کی اصلاح بگاڑ میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے صحافت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے تنقید برائے تنقید ہی نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ جو قومیں اپنے اسلاف اور تاریخ کو یاد رکھتی ہیں انہیں بام عروج پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اہل علم و دانش حضرات ہمارے ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں جو اپنی تحریروں کے ذریعے نہ صرف زمانے کی نبض شناسی کرتے ہیں بلکہ آنیوالی نسلوں کو سچے جذبوں کیساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ ملک اس وقت جن حالات سے گزر رہاہے اس میں اہل قلم کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئی ہیں انہیں اپنی قلم کے ذریعے ملک کی نظریاتی،دفاعی،فکری،علمی اور سیاسی اساس کا دفاع کرناہے۔ انہوں نے مزید کہا ھیکہ ضلع شگر کی قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے اجاگر، یہاں امن و امان سمیت دیگر اہم معاملات کی موثر تسلسل کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے میں آپ صحافی حضرات کا کلیدی کردار ہے جوکہ خوش آٸند بات ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری و منشیات جسے ناسور لعنت سے دوری کےلیے عوام میں آگاہی و شعور پیدا کرنے میں آپ کردار کریں۔ اس دوران پریس کلب کے صدر و اراکین نے ایس پی شگر کو ضلع شگر میں خوش آمدید کہا اور ہر قسم کی تعاون کی فراہمی کےلیے یقین دہانی کرائی ۔