گلگت سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد نے استعفی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا
گلگت سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد نے استعفی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد نے میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر وزیر خوراک کے عہدے سے استعفی دینے کے حوالے سے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ استعفی کی خبر جھوٹی,من گھڑت اور حقائق کے منافی ھے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے تعاون اور بھوپور اعتماد سے محکمہ خوراک کو فعال کرنے اور عوامی مسائل کو ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں,کچھ سازشی عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے میرے حوالے سے سوشل میڈیا میں استعفی کی جھوٹی خبریں چلاکر قیاس آرائیاں پھیلا رہے ہیں جن کو منہ کھانی پڑے گی۔لہزا میں ان عناصر کو متنبہ کرتا ھوں کہ وہ میرے خلاف پروپیگنڈے پھیلانے سے باز رہے ہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
Urdu news Pakistan, issued an important statement regarding the resignation
جاری کردہ
ترجمان
سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت گلگت بلتستان