urdu news, pakistan india war 0

فواج پاکستان نے ہندوستان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انجنیئر شبیر
رپورٹ، تابانی 5 سی این نیوز کھرمنگ
فواج پاکستان نے ہندوستان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انجنیئر شبیر ، پاکستان کی تاریخی فتح نے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و تکریم کیں اضافہ کیا ، افواج پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن ضلع کھرمنگ انجنیئر شبیر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک افواج نے ہندوستانی دہشت پسند کاروائیوں کا دندان شکن جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور یہ تاریخی دن دکھائی کہ آج قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ طاقت کے زعم میں مبتلا نریندر مودی کے ارادوں کو خاک میں ملانا دراصل پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت ، جذبہ شہادت اور قوم پر مر مٹنے کے عظیم مقصد کی مرہوں منت ہے ۔ پاک فوج نے دشمن کی شرارت کے جواب میں اسے تاریخی سبق سکھا کر بتا دیا کہ پاکستان جیسے ملک کیلئے ایک مظبوط اور باغیرت فوج کی اہمیت کیا ہے۔ پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح متکبر نریندر مودی کے رافیل طیاروں کو زمیں بوس کیا وہ فضائی جنگ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے ، پاکستانی شاہین اس موقع پر مبارک کے مستحق ہے ، اس تاریخی موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کھرمنگ پاکستانی عوام کو فتح کی مبارکباد پیش کرتی ہے اور خدا وند متعال سے عاجزی کے ساتھ سربسجود ہو کر شکر ادا کرتی ہے کہ خدا وند متعال کی مدد اور نصرت کی بدولت افواج پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کے ناپاک ارادے خاک میں ملا کر قوم کو فتح و کامرانی عنایت فرمائی. فواج پاکستان نے ہندوستان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انجنیئر شبیر
urdu news, pakistan india war

50% LikesVS
50% Dislikes

فواج پاکستان نے ہندوستان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انجنیئر شبیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں