پاک فوج دشمن کی نیندیں اُڑانے والی قوت ہے” – عابد حکیمی، نائب صدر پی پی پی ضلع کھرمنگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے نائب صدر عابد حکیمی نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ پاکستان کی طاقت، عزت اور غیرت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن نے وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پاک فوج نے سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا راستہ روکا اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عابد حکیمی نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا قومی سلامتی کے بحران، پاک فوج نے ہمیشہ رنگ، نسل، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہو کر ہر پاکستانی کی خدمت کی ہے۔ یہ ادارہ اُن شہیدوں کی قربانیوں سے روشن ہے جنہوں نے اپنی جانیں دے کر وطن کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وردی میں ملبوس محض افراد کا ادارہ نہیں، بلکہ ایک نظریہ، ایک قربانی، اور ایک عزم کا نام ہے۔ “ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے لیے تیار رہتی ہیں، سرحدوں پر پہرہ دیتی ہیں اور قوم کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا: “سلام ہے اُن جوانوں کو جو خاموشی سے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بناتے ہیں۔ قوم کو اپنی افواج پر ناز ہے، اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔