urdu news, Pakistan India crisis 0

‏بھارت کے ڈرونز پاکستان کے مختلف شہروں میں کیوں آ رہے ہیں؟
رپورٹ، 5 سی این نیوز
‏بھارت کے ڈرونز پاکستان کے مختلف شہروں میں کیوں آ رہے ہیں، آج صبح سے بھارت نے پاکستان میں چھوٹے سائز کے ڈرونز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جن کا مقصد پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو غیر ضروری طور پر مصروف رکھنا ہے۔ یہ ڈرونز نچلی پروازیں کرتے ہیں، جس سے انہیں ریڈار پر پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بظاہر بھارت ان ڈرونز کے ذریعے پاکستان کے حساس علاقوں کی نگرانی کر رہا ہے، لیکن اصل مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی توجہ بھارت پر جوابی سٹرائیک سے ہٹائی جائے اور بھارت کے اندر چھپے دہشت گرد گروہوں پر جوابی حملہ روکا جائے۔
پاکستان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان ڈرونز پر ردعمل دینے کے بجائے اصل ہدف پر توجہ مرکوز رکھے۔ بھارت جان بوجھ کر پاکستان کی دفاعی طاقت کو چھوٹے موٹے واقعات میں الجھا کر اپنے بڑے منصوبوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان ڈرونز کو روکنے سے اصل مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ پاکستان کو بھارت کے اندر موجود ہندوتوا دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہوگا جو ان کارروائیوں کے پیچھے ہیں۔
ہمیں اب دشمن کے دہشت گردی والے ٹھکانوں پر بھرپور حملہ کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں تیار ہے بلکہ ہر وار کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

urdu news, Pakistan India crisis

50% LikesVS
50% Dislikes

‏بھارت کے ڈرونز پاکستان کے مختلف شہروں میں کیوں آ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں