شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی کوششوں سے ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر التوا سکیم پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا۔

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی کوششوں سے ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر التوا سکیم پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این شگر
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی کوششوں سے ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر التوا سکیم پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مرہ پی میں پلے گراؤنڈ کی سکیم ٹینڈر ہو کر ایک سال سے زائد عرصہ گزرتاتھا کوتھنگ بالا اور پائن کے عوام کی تحفظات اور اختلاف کی وجہ سے تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا تھا ڈپٹی کمشنر شگرنے دونوں گاؤں کے عمائدین اور جوانوں سے مل کران کے تحفظات دور کئے اور ان کی رضامندی سے ہی محکمہ ایل جی آرڈی کے زیرنگرانی میں سکیم پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا اس موقع پر یونین کونسل کے جوانوں بالخصوص ستارہ جرات سپورٹس کلب نے ڈی سی شگر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ڈی سی شگر نے اس موقع پر اپنے گفتگو میں کہا کہ پلے گراؤنڈ نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے نہایت ضروری ہے جوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع بھی ہونا چاہئے انہوں نے یہاں کے عمائدین اور یوتھ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیا۔
Urdu news Pakistan, Football ground construction has started

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں