urdu news, Pakistan Day is a day of renewal of commitment 0

یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی یاد دلاتی ہے ۔ جنہوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے بڑی قربانی دی. بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ بریگیڈیئر محمد شفقات علی خان
شگر بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ بریگیڈیئر محمد شفقات علی خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی یاد دلاتی ہے ۔ جنہوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے بڑی قربانی دی۔ پاک فوج ہمیشہ ملک کی دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہے ۔ جوکہ 1948 سے تاحال جاری یے۔ ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ دن کا آغاز انٹرکالج میں پرچم کشائی سے ہوا ۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے پرچم کشائی کی ۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب یادگار شہداء پر منعقد ہوئی ۔ جس میں اعلی عسکری اور سول حکام کے علاؤہ پاک فوج کے شہداء کے لواحقین ، غازیاں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ بریگیڈیئر شفقات علی خان تھے۔ جنہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ اس سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ شفقات علی خان نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ۔ 85 سال قبل آج کے دن برصغیر کے عظیم رہنماؤں نے ہمارے لئے ایک آزاد ملک کو خواب دیکھا تھا ۔ اور منٹو پارک میں پاکستان کی قیام کیلئے قراداد منظور ہوئی۔ جس کے بعد برصغیر کے مسلمانوں میں ایک الگ وطن کی حصول کیلئے تحریک تیز ہوئی اور ہزاروں لوگوں کے قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں ایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمارے اجداد اور اسلاف کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں مسلسل جدو جہد کے بعد ہمارے لئے ایک آزاد ملک حاصل کی۔ جنگ یو یا امن پاک فوج ہمشہ پاکستان کی محافظ ہے۔ اس ملک کیلئے ہمارے شہداء کی بڑی قربانیاں ہے 1948 ، 65 ,71, 99 میں دشمن کیساتھ جنگ پاک فوج نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملن ہر آنچ آنے نہ دیا۔ اور موجودہ حالات میں دہشت گردوں کیساتھ حالات جنگ میں یے ۔ انشاء اللہ پاک فوج اس پاک دھرتی پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کیساتھ اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس ملک کی حفاظت اور سلامتی پر کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دینگے ۔ تقریب میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے شہداء لکی واحقین اور غازیوں کے مسائل سنے گئے ۔ اس موقع پر پاک فوج کے شہدا کے لواحقین میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کئے گئے.
urdu news, Pakistan Day is a day of renewal of commitment

PSL شیڈول، پاکستان سپر لیگ 2025 ، پاکستان سپر لیگ شیڈولز

50% LikesVS
50% Dislikes

یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی یاد دلاتی ہے ۔ جنہوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے بڑی قربانی دی. بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ بریگیڈیئر محمد شفقات علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں