بلتستان یونیورسٹی گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد
بلتستان یونیورسٹی گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد
بلتستان یونیورسٹی گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے عنوان سے خصوصی تقریب ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زولوجی اور فوکل پرسن جی وائی ایم ڈاکٹر غلام رضا نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں جی وائی ایم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ،انہوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران گرین یوتھ موومنٹ کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کیا انہوں نے حالیہ برسوں کے دوران رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور سیاحوں کی آمد کی وجہ سے خطے کے آبی گزرگاہوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،ڈاکٹر غلام رضا نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں روایتی آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور انتظام کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ انجینئر /پروجیکٹ ڈائریکٹر سدپارہ ڈیم پروجیکٹ واپڈا سکردو محمد کاظم نے نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان آبی وسائل سے مالا مال خطہ ہے انہوں نے سدپارہ ڈیم کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو سدپارہ ڈیم میں پانی کی گنجائش ،پینے کے پانی کی فراہمی ،ابپاشی کے لیے پانی کی فراہمی و اصول و ضوابط ،پانی کی موجودہ صورتحال دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو کی ، انہوں نے شتونگ نالے کے رخ کو موڑنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ میں جی وائی ایم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس مثالی اقدام قرار دیا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایکو سسٹم سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں سدپارہ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پروگرام آفیسر محمد افضل درسنگ نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ کے لیے کیمونٹی کا کردار لازمی ہے ، آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے متعلق کمیونٹی کو محترک کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ کے لیے مقامی معلومات اور طریقوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہوں نے دریائی کٹاؤ ،اور مکینوں کی جانب سے ڈیم کے پانی میں آلودگی پھیلنے کے خدشات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ وہ آبی گزرگاہوں میں پانی کی آلودگی کی جانچ پڑتال کریں ممبر جی وائی ایم آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر مہدی حسن نے اپنی نگرانی میں بی ایس اور ایم ایس کے طلباء کی طرف سے مختلف ندیوں ،ڈیم کا پانی، اور چشموں کی فزیو کیمیکل خصوصیات کی ریسرچ فائنڈنگ پیش کی ،تقریب سے آر ایف او وائلڈ لائف نور الدین ،ممبر آرگنائزنگ کمیٹی جی وائی ایم ڈاکٹر اکبر ضیغم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ آبی وسائل سے مالا مال وادی بلتستان ہر حوالے سے منفرد ہے تاہم آبی گزرگاہوں کو درپیش مسائل کا دیرپا حل ضروری ہے مقررین نے اس بات کا عزم کیا کہ آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں گے تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے فلیڈ وزٹ کا اہتمام کیا گیا ، فلیڈ وزٹ کے دوران شرکاء نے سدپارہ سمیت دیگر مقامات میں آبی گزرگاہوں کا جائزہ لیا ۔
Urdu news Pakistan, Baltistan University Green Youth Movement Club organized a special event under the title of protection of waterways