شگر چھورکاہ میں‌ایام فاطمیہ کا انعقاد، حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہمہ جہت ایک آفاقی شخصیت ہے اور زہرہ سلام اللہ علیہا کے خطبے بھی ہماری سوچ سے بہت بلند ہے .عالم دین سید محمد سعید الموسوی ن

شگر چھورکاہ میں ایام فاطمیہ کا انعقاد، حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہمہ جہت ایک آفاقی شخصیت ہے اور زہرہ سلام اللہ علیہا کے خطبے بھی ہماری سوچ سے بہت بلند ہے .عالم دین سید محمد سعید الموسوی ن
شگر (سٹاف رپورٹر ) ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں خمسہ مجالس کا شگر بھر میں اغاز ہوگیا جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں منعقدہ خمسہ مجالس کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین سید محمد سعید الموسوی نے کہا کہ
حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہمہ جہت ایک آفاقی شخصیت ہے اور زہرہ سلام اللہ علیہا کے خطبے بھی ہماری سوچ سے بہت بلند ہے تبھی تو دنیا جہاں کے مسلم وغیر مسلم مفکرین وعلمی شخصیات باوجود عربی ادب وقواعد پر عبور ہوتے ہوئے یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہے کہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے خطبات کے اندر موجود معارف کے عمق وگہرائی ہمارے افکار سے کہیں بہت ذیادہ بلندی وبالا ہے لہذا گزارش ہے ہر اہل علم زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبات کا ضرور مطالعہ فرمائے خاتون جنت کےخطبے میں عقائد و احکام سمیت بندگی کے رموز پوشیدہ ہے اگر دنیا توحید کو حقیقی معنوں میں سمجھنا چاہتی ہے تو در بتول سلام اللہ علیہا پر آجائیں اس در سے درس توحید سیکھیں آج ہمارے معاشرے میں خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی مقدس زندگی میں سے گنے چنے پہلو کو بیان کرتے ہے ہمیں ضرورت اس امر کی ہے فاطمہ سلام اللہ علیھا کے مدافعہ ولایت علی علیہ السلام اور قضیہ باغ فدک کے ساتھ دیگر پہلوؤں کو بھی زیر بحث لائیں اور دنیا یہ کو سمجھائیں کی زہرہ سلام اللہ علیہا کی مقدس ہستی کو سمجھے بغیر دین اسلام سمجھ نہیں آئے گا.
Urdu news Pakistan, Ayam Fatimiah S.A

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں