شگر مڈل سکول بیانگسہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان مجموعی رزلٹ 87 فیصد رہا

شگر مڈل سکول بیانگسہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان مجموعی رزلٹ 87 فیصد رہا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این شگر
کسی بھی قوم یا معاشرہ تعلیم کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا ہیڈماسٹر امجد حسین
گورنمنٹ مڈل سکول بیانگسہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا اس موقع پر سکول میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین بیانگسہ والدین اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت طالب علم محمد یاسر نے حاصل کیا جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدعلی حیدری نے استاتذہ کرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں ہیڈ ماسٹر زوار امجد حسین نے باقاعدہ طور پر سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا اس سال مڈل سکول بیانگسہ کے مجموعی رزلٹ 87 فیصد رہا تمام پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں نقد پرائز اور انعامات تقسیم کیا گیا پورے سکول میں ایک طالب علم نے پورے سکول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول ٹاپ کیا اس بچے کے لئے خصوصی انعامات دیے گئے آخر میں تمام والدین اور بچوں نے استاتذہ کرم کے ساتھ مل کر مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا ۔
Urdu news Pakistan, announced result

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں