شگر پولیس کی دبنگ کارروائی، بھاری مقدار میں بارود اور ڈیٹونیٹرز برآمد، ملزم کو عدالت میں‌پیش کیا جائے گا ، شگر پولیس

شگر پولیس کی دبنگ کارروائی، بھاری مقدار میں بارود بتی اور ڈیٹونیٹرز برامد، ملزم کو عدالت میں‌پیش کیا جائے گا ، شگر پولیس
شگر کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز
شگر پولیس کی دبنگ کارروائی غیر قانونی طور پر منتقل کرنے ہوئے بھاری مقدار میں بارود بتی اور ڈیٹونیٹرز برامد ۔ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاے گا ذرائع کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سٹی محمد اسماعیل کی نگرانی میں سٹی تھانہ شگر کے عملے نے کارروائی کرتے ہوے سکردو سے شگر انے والی پسنجر گاڑی کو مخبر کی نشاندہی پر تھانہ چوک پر تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی بغیر لائیسنس اور پرمنٹ کے بارود بتی اور ڈیٹونیٹرز برامد کرلی اور ملزمان کو موقع پر دھر لیتے ہوے حوالات میں بند کردیا اور ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ریمانڈ پورا ہونے پر کل منگل کو عدالت میں پیش کردیا جاے گا قائم مقام ایس ایچ او سٹی محمد اسماعیل کے مطابق سکردو سے آنے والی پسنجر گاڑی سے چار بیگ بارود بتی اور ڈیٹونیٹرز برامد کرنے کے ساتھ ملزم کو بھی گرفتار کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے منگل کے روز ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا جاے گا
Urdu news Pakistan, Aggressive action of sugar police

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں