شگر سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ملک اور امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے فورس کمانڈر گلگت بلتستان
شگر سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ملک اور امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے فورس کمانڈر گلگت بلتستان
Urdu news
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
شگرفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا ہے سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ملک اور امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے یہ خطہ پہلے بھی امن کا علمبردار تھے اور ائیندہ بھی امن کا گہوارہ رہے گا گلگت بلتستان کسی بھی قسم کی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا سرفہ رنگاہ جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتستان۔کی فلاح و بہبود کے علاوہ یہاں۔کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور قومی کھیل پولو کو فروغ دینی کی غرض سے گلگت میں ایک اسٹیڈیم تحفے کے طور پر دیا ہے تاکہ قومی کھیل کو فروغ مل سکیں اس موقع پر انہوں نے شگر میں ارمی پبلک سکول کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا تاکہ شگر تعلیمی میدان میں ترقی کرسکیں انہوں نے شاندار تقریبات کا انعقاد کرانے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انہوں محمد حسن شگری مرحوم کے بیٹے کی تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد نے کہا کہ سرفہ رنگاہ کی اس میگا ایونٹ سے سیاحت کو چار چاند لگا ہے اور ہماری معیشت کی بہتری کے لیے ایک پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کی فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے اور حکومتی کاوشوں کے باعث سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور سالانہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ سیاحت کے شعبے میں حکومت کی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سرفہ رنگاہ جیپ ریلی سے گلگت بلتستان کی معیشت مزید مستحکم ہوں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کمشنر بلتستان مجیب عالم نے کہا کہ سرفہ رنگاہ جیپ ریلی کا پانچواں ایڈیشن کا انعقاد محکمہ سیاحت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کیونکہ اتنا بڑا ایونٹ کا انعقاد معمولی بات نہیں ہے اس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور معیشت ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت مثبت پالیسیوں کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں سالانہ اضافہ ہورہا ہے اور حکومت ایکوٹوریزم کو فروغ دینے کی کوششوں میں ہے جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا سیاحت پر توجہ دینے سےجی بی سنگا پور بن سکتا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے پاک ویل کے چیرمین سنیل منچھ نے کہا کہ سرفہ رنگاہ جیپ ریلی کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مایہ ناز ڈرائیور پہنچ چکے ہیں جو شگر کی اس سرد صحرا میں اپنی جوہر دیکھأیں گے جیپ ریس کے لیے 11 کیٹیگریز ترتیب دیئے ہیں جبکہ بائیک کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے سرفہ رنگاہ سکول میں کمپیوٹر لیپ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے
Urdu news, Organizing the Shagar Sarfa Rangah Cold Desert Rally is a clear message to the country and elements hostile to peace