شگر، 30 بیڈ ہسپتال ، اور زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں اور سکولوں کی تعمیرات فوری شروع کرنے کا حکم ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
شگر، 30 بیڈ ہسپتال ، اور زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں اور سکولوں کی تعمیرات فوری شروع کرنے کا حکم ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے 30 بیڈ ہسپتال ، اور زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں اور سکولوں کی تعمیرات فوری شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شگر کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور محمد اسماعیل، ڈویژنل فارسٹ آفیسر شیر علی، ڈی آئی ایس وزیر شاہد حسین، اسسٹنٹ انجینئر ایجوکیشن محمد اسماعیل، ایس ڈی او بی اینڈ آر ڈویژن شگر محمد رضا، محکمہ ایل جی اینڈ آرڈی سے محمد عمران اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے عبدالجلیل شریک تھے میٹنگ میں محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ڈی ایچ او شگر اور ایکسیئن بی اینڈ آر کو ہدایت دیتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ تیس بیڈڈ ہسپتال کا کام فوری شروع کرنے کے لئے ٹھیکہ دار کو نوٹس دیں تاکہ کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے پائے۔ ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ کی تعمیراتی سکیموں پر بھی کام شروع کرنے کے لئے محکمے کے انجینئر کو ٹھیکیداروں سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ترقیاتی سکیموں کی نسبت دیگر ایشوز اور رمضان المبارک میں مسافروں اور دیگر مستحقین کے لئے رمضان دسترخوان لگانے کے حوالے سے بھی ڈسکس کی گئی۔
Urdu news, Order to immediately start construction of 30-bed hospitals,