بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ. وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیاتو کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ اسکائی نیوز کے پروگرام دی ورلڈ ود یالدا حکیم میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔
urdu news, open war with india
سجل ملک کا لیک ویڈیو تنازع ، سجل ملک نے اہم موقف سامنے آ گئی .
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا