شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی سربراہی میں جامعہ بلتستان وزیر پور میں کھلی کچہری کا انعقاد

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی سربراہی میں جامعہ بلتستان وزیر پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی سربراہی میں جامعہ بلتستان وزیر پور میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ جس میں ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان و دیگر ذمہ دار افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں علا قے کے علماء و عمائدین اورعوام کی کثیر تعداد شریک ہوئے ڈی سی شگر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ان کی پوری ٹیم کا یہاں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد یہاں کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر سننا اور حل کرنا ہے کیونکہ ہیڈکوارٹر سے دور ہونے کی وجہ سے عوام کا اپنے انفرادی واجتماعی مسائل لے کر دفتروں میں پہنچنا مشکل ہوتا ہے لہذا اپنے تمام مسائل کھل کر بیان کریں۔ علماء و عمائدین اور عوام الناس نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے اس اقدام کو سراہا اور اپنے ایشوز بیان کئے جس میں بجلی، پانی، گندم و آٹا، سکولوں میں اساتذہ کی کمی، دریائی کٹاو، ڈسپنسری میں ڈاکٹر اور دواؤں کا نہ ہونا، جانوروں کی بیماریاں اور درندوں کا نقصان پہچانا، لوکل گورنمنٹ کی اے آرڈی پی سکیموں کا مطالبہ اور دیگر مسائل زیر بحث آئے۔ ڈی سی شگر نے ڈی ایچ او شگر کو ہدایت کی کہ آر ایچ سی سے ایک میڈیکل آفیسر کی ہفتے میں دو دن کے لئے وزیرپور سول ڈسپنسری میں ڈیوٹی لگا دیں ساتھ ہی دواؤں کا بندوبست بھی کیا جائے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی مہینے میں کم از کم تین بار میڈیکل کیمپ لگانے کے لیے کہا۔ واٹر سپلائی لائنوں کے ایشوز حل کرنے کے لئے متعلقہ ایس ڈی او کو موقع پر ہدایت کی۔ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گندم اور آٹا کے نسبت عوامی شکایت کا جواب دیا اور مطمئن کرایا۔ دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے واٹر منیجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو منصوبے کا تخمینہ لگا کر پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ سکیم کے لئے فیڈرل فلڈ کمیشن کو بھیجا جا سکے اسی طرح عوام کی کافی مسائل موقع پر حل کردیا گیا آخر میں عمائدین اور عوام نے ضلعی انتظامیہ اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر کا شکریہ ادا کیا۔

PSL 2024, پاکستان سپر لیگ 2024، سیزن 9 اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

گلگت ، روپانی فاؤنڈیشن نے 120 خواتین کو ای سی ڈی میں تربیت دی گئی.

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق حد بندی اور حلقہ بندی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

Urdu news, open court was held at Jamia Baltistan Wazirpur

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں