ضلع شگر میں ڈائریکٹر جنرل اسکولز کا سرکاری دورہ، دورے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ اور تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی تھا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ضلع شگر میں ڈائریکٹر جنرل اسکولز کا سرکاری دورہ، دورے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ اور تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی تھا
معزز ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن کے ہمراہ آج ضلع شگر کا ایک اہم سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ اور تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی تھا۔
دورے کے دوران معزز DG اسکولز نے ضلع کے سات نمایاں سرکاری تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جن میں شامل ہیں: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول الچوری، بوائز ہائی اسکول الچوری، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ہشوپی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول چھورکاہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول شگر، اور بوائز ماڈل ہائی اسکول شگر۔
محترم DG نے GHSS الچوری کی صبح کی اسمبلی میں خصوصی شرکت کی اور ایک حوصلہ افزا خطاب میں اساتذہ و طلباء کو تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے لیے متحرک رہنے کی تلقین کی۔ دورانِ دورہ، DG اسکولز نے تدریسی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا اور سمارٹ لیسن پلان کے تحت کلسٹر سطح پر منعقدہ تربیتی سیشنز کو سراہا۔
انہوں نے GHSS شگر اور BMHS شگر میں منعقدہ سیشنز میں بنفسِ نفیس شرکت کی، جہاں مسٹر غلام مہدی (وائس پرنسپل، BMHS شگر) اور مسٹر مصطفی (EST، GHSS چھورکاہ) کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر اور ان کی ٹیم نے معزز مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
urdu news, official visit to Shigar District.