شگر آئین پاکستان خواتین کو آزانہ طور کام کرنے کی آزادی دیا ہوا ہے، الشہباز ویمن ارگنایزیشن
شگر آئین پاکستان خواتین کو آزانہ طور کام کرنے کی آزادی دیا ہوا ہے،.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر آئین پاکستان خواتین کو آزانہ طور کام کرنے کی آزادی دیا ہوا۔ خواتین خواہ کسی ادارے میں یا گھر پر ان پر جبری مشقت ، تشدد، ذہنی اذیت اور ہراسگی کی اجازت نہیں دیتا ۔ خواتین کو کام کرنے کی جگوں جنسی طور ہراساں کرنے کیخلاف قانون 2010میںاس خیال سے منظور کیا ہے کہ اداروں کے اندر اپنا خودکار نظام کسی ادارے میں کام کرنے والے مردوں اور عورتوں کو ثقافتی طور حساس پلیٹ فارم مہیا کرے۔ الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کی جانب سےAKRSPکی تعاون سے پروگرام Best4weerکے تحت شگر کے مختلف یونین کونسلوں میں خواتین کی حقوق ، لیبر قوانین اور ہراسمنٹ ایکٹ پر ورکشاپ کا انعقاد جاری ہے۔
urdu news, news update today, The Constitution of Pakistan has given freedom to women to work independently
اسی سلسلے میں الشہباز ویمن آرگنائزیشن کی آفس اور عالیہ گرلز سکول مرہ پی میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں سرکاری ، نجی ااروں میں کام کرنے والے خواتین نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری اور زاکر حیات نے خواتین کو ان کی حقوق ، لیبر قوانین اور ہراسیمنٹ ایکٹ پر روشنی ڈالیں اور ان کو مکمل آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینر کا کہنا تھا خواتین کو کام کرنے والی جگوں پر جنسی طور ہراساں کرنے کیخلاف قانون 2010منظور ہوچکی ہے۔جس کے تحت نہ صرف کام کرنے والی جگوں بلکہ ہر جگہ جنسی طور ہراساں کئے جانے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔کوئی بھی ناخوشگوار جنسی تعلق ، جنسی میلان کی استدعا کرنا یا کوئی زبانی تحریری ، مراسلات یا جنسی نوعیت کے عملی اقدام یا جنسی تذلیل جیسا رویہ جوکام کی ناجم دہی میں مداخلت کا سبب بنے یا خوفناک ، مخالفانہ یا جارحانہ ماحول پیدا کرے ۔ جوکہ اس ضابطہ اخلاق کے زمرے میں آتی ہے۔ان کے خلاف خواتین اپنی آواز بلند سکتی ہے اور شکایات درج کرسکتی ہے۔ اور انتظامیہ فوری طور ان کی شکایات پر تحقیقات کرنے کا پابند ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین اپنے حقوق سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا خواتین کو ان کی حقوق کے بارے میں جاننا لازمی ہے۔ورکشاپ کا سلسلہ دیگر یونین کونسلوں اور اداروں میں جاری رہیں گے۔
urdu news, news update today, The Constitution of Pakistan has given freedom to women to work independently