چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کے ساتھ ہونیوالی تلخی پر وضاحت پیش کردی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کے ساتھ ہونیوالی تلخی پر وضاحت پیش کردی، پی ٹی اے نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان اور سینیٹر ایمل ولی کے درمیان ہونے والی تلخی پر وضاحت پیش کر دی۔ پی ٹی اے کی جانب سے چیئرمین حفیظ الرحمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس میں غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی قسم کی بے ادبی یا غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیڑ ایمل ولی خان کی واپسی پر ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم اگر اس سے کسی کو غیر ارادی طور پر رنچ پہنچا ہو تو وہ معزز کمیٹی کے روبرو اس پر پہلے بھی معذرت کر چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وہ سینیٹر ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام سینیٹرز کا احترام کرتے ہیں۔ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا ان کی ادارہ جاتی کارکردگی اور اقدامات کا ریکارڈ خود گواہ ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر مہم ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، اب اس معاملے میں برد باری اور قومی مفادات کے پیش نظر مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
urdu news, news in urdu