urdu news, news headlines, top news highlights 0

گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے

(1) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے

(2) مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، اقتصادی سروے

(3) مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا

(4) اقتصادی سروے میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار

(5) خواتین کو بااختیار بنانے کا پیکیج، مالی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹیں توڑ رہا ہے، اقتصادی سروے

(6) ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری

(7) رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ کی مالیت 5 ہزار 840 ارب سے تجاوز کرگئی

(8) 3 سال میں دنیا بھر میں گروتھ نیچے گئی لیکن پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے: مشیر وزیر خزانہ

(9) بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے، پانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

(10) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے

(11) مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا

(12) پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

(13) کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص

(14) وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا: شیخ وقاص اکرم

(15) صوبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا، اب وفاق کو بھی قرض دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

(16) بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

(17) رواں مالی سال تعلیم و صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیے جانے کا انکشاف

(18) پاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی، حکومت کو اس ریکوری کو استحکام کی جانب لے جانا ہوگا، تاجروں کا ردعمل

(19) زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے: صدرکسان اتحاد

(20) بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

(21) نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے

(22) بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے ، ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر

(23) اسرا_ئیل نے بربریت کی انتہا کردی؛ غز_ہ امدادی کشتی ضبط کرکے رضاکاروں کو یرغمال بنالیا

(24) آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا ہے: ماہر معاشی امور

(25) حجاج کرام مناسک کے آخری دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد طواف وداع میں مصروف

(26) ملائیشیا میں یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15 طالب علم جاں بحق

(27) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں

(28) راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کا انکشاف

(29) صفائی میں انقلاب: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدقرباں پر آلائشیں اٹھانے کا ڈیجیٹل نظام متعارف

(30) عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بلکہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینیٹر شمیم آفریدی

(31) لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

(32) پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

(33) قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

(34) ایک سال میں لاکھوں افراد ملازمت کیلئے ملک چھوڑ گئے، سعودیہ ترجیح رہا

(35) ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال

(36) عید کے تیسرے دن کراچی میں جانوروں کی قیمتیں آدھی ہوگئیں، منڈی ویران رہی

(37) اورکزئی: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

(38) ہیوسٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

(39) وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں گئیں مگر ہر چینل پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، مئیرکراچی

(40) ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، ترجمان سندھ حکومت

(41) سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں: عظمیٰ بخاری
urdu news, news headlines, top news highlights

50% LikesVS
50% Dislikes

گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں